کراچی (پی این آئی )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 57 پیسے بڑھنے کے بعد 169.65 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 171 روپے 80 پیسے پر فروخت ہو رہاہے
۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھی گئی لیکن بعدازاں مندی نے ڈیرے ڈال لیے ، کاروبار شروع ہواتو 100 انڈیکس 45 ہزار 73 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 162 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 45 ہزار 236 پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی یونہی جاری نہ رہ سکی ، اب تک انڈیکس میں 42 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے اور مارکیٹ 45 ہزار 31 پوائنٹس پر آ گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں