ایک ہفتے کے دوران 22اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، بجلی کی قیمت بھی 43پیسے فی یونٹ بڑھ گئی،ادارہ شماریات

اسلام آباد(آئی این پی)ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 22اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10اشیا سستی ہوئیں اور 19کے نرخوں میں استحکام رہا، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 12روپے 11پیسے بڑھ کر اوسط ایک ہزار 234روپے 18پیسے ہوگئی،اعداد و شمار کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں7روپے 30

پیسے اضافے کے بعد اوسط فی کلو قیمت 221روپے77پیسے فی کلو ہو گئی، ایک ہفتے میں گھی 2روپے 45پیسے فی کلو مہنگا ہوکر 345روپے 11پیسے فی کلو ہوگیا جب کہ انڈے 5روپے 29پیسے فی درجن مہنگے ہوئے،اس کے علاوہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 48روپے 32پیسے بڑھی جب کہ بیف، مٹن اور دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، بجلی کی قیمت بھی 43پیسے فی یونٹ بڑھ گئی،ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12روپے 47پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ٹماٹر کی اوسط فی کلو قیمت 54روپے 62پیسے ہوگئی، ایک ہفتے میں پیاز 4روپے 55پیسے، آلو 2روپے فی کلو، دال مونگ 4روپے، دال ماش 2روپے، دال چنا ایک روپے 83پیسے فی کلو کم ہوئی،اعداد و شمار کے مطابق دال مسور ،کیلے اور لہسن کی قیمتوں میں بھی

کمی رہی۔

close