پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائےخوراک اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد (آئی این پی)کوویڈ 19 کی عالمگیروبا کی وجہ سے بین الاقوامی منڈیوں میں پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائے خوراک اوردیگرضروری اشیا کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہواہے۔یہ بات فرمز، پورٹ فولیومنیجمنٹ، پراڈکٹ ڈولپمنٹ اورسرمایہ کاری تعلقات کار کے بین الاقوامی فرم کمپائونڈکیپٹل ایڈوائزرکے چیف ایگزیکٹوآفیسرچارلی بیلیلو نے بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ ایک سال کے دوران مخلتف اشیا کے قیمتوں کے رحجان کے حوالہ سے

اپنی ٹویٹ میں کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بین الاقوامی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمت میں 87 فیصد اورہیٹنگ آئل کی قیمت میں 82 فیصدکانمایاں اضافہ ہوا۔ اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 80 فیصدسے زائد اضافہ ہوا۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی ) کے تحت خام تیل کی قیمت میں 69 فیصد جبکہ برینٹ کے تحت خام تیل کی قیمت میں 60 فیصد کانمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں اشیائے خوراک کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈکیا، چینی کی قیمت میں گزشتہ ایک سال کے دوران 58 فیصد، کافی کی قیمت میں 47 فیصد، گندم کی قیمت میں 28 فیصد، سویا بین 33 فیصد ،کاٹن 42 فیصد، کافی 47 فیصد اورمکئی کی قیمت میں 46 فیصدکا نمایاں اضافہ ہوا۔ فرم کمپاونڈکیپٹل ایڈوائزر کے مطابق

گزشتہ ایک سال میں دھاتی معدنیات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہواہے، اس مدت میں کاپر کی قیمت میں 42 فیصد، پلاٹینئیم کی قیمت میں 10 فیصد اورپلاڈیم کی قیمت میں 6 فیصد کی نموہوئی ہے تاہم اس کے برعکس بین الاقوامی منڈیوں میںسونے کی قیمت میں 7 فیصد، چاندی کی قیمت میں 13 فیصد اورلکڑی کی قیمت میں 18 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

close