کراچی(پی این آئی)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا ہے۔فاریکس مارکیٹ کے مطابق انٹر بینک میں منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 159.30روپے سے بڑھ کر159.35روپے اور قیمت فروخت 159.40روپے سے بڑھ کر159.45روپے ہوگئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 159.40روپے اور قیمت فروخت159.70روپے پر بدستور برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق منگل کو یورو کی قدر میں 40پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 186.50روپے سے کم ہو کر186.20روپے اور قیمت فروخت 188.40روپے سے کم ہو کر188روپے ہو گئی جبکہ20 پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 220روپے سے بڑھ کر220.20روپے پر جا پہنچی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں