سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑی کمی ہو گئی

کراچی(پی این آئی) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں میں 900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 900 روپے کی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 10 ڈالر کم ہوکر 1768 ڈالر فی اونس ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ خام تیل کی قیمت 36سینٹ کم ہو کر 72.55ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے ۔دوسری جانب سونے کی قیمت میں 6ڈالر کی کمی آئی ، سونے کی قیمت 1774.70ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔

close