بڑی خوشخبری، حکومت نے قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیاتاہم بہبود، پنشنرز ، شہداء فیملی سرٹیفکیٹس اور سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع برقرار رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق شرح منافع میں اضافے کا اطلاق آج سے کردیا گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 10 سالہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پرشرح منافع 9.29 سے بڑھاکر9.35 فیصد اور ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹس پرشرح منافع 8.64 سے بڑھاکر 8.76 فیصد کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 7.14 سے بڑھاکر 7.20 فیصد کردی گئی جبکہ سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع برقرار رہے گی۔

close