مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا کتنا سستا ہو گیا؟

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے دو روز تک سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تاہم اگلے دو روز اس کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز (جمعرات کو) فی تولہ سونا 150 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 12 ہزار 150 روپے کا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 130 روپے کی کمی سے 96 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا ایک ڈالر سستا ہوا ہے جس کے باعث فی اونس سونے کی قیمت 1895 ڈالر ہوگئی ہے۔

close