ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیت میں کمی

کراچی (آن لائن) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت950روپے کی کمی سے ایک لاکھ 11ہزار800روپے ہوگئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت12 ڈالرکی کمی سے 1895ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 950روپے کی کمی سے ایک لاکھ 11ہزار800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت815روپے کی کمی سے 95ہزار850روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1480روپے مستحکم رہی

close