عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی سونا کتنا مہنگا ہو گیا؟ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن خریداروں کیلئے بری خبر

کراچی (پی این آئی) عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ چھ ہزار 450 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونا 386 روپے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت بڑھ کر 91 ہزار 264 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قدر 18 ڈالر کے اضافے سے 1849 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ چھ ہزار 450 روپے ہوگئی ہے۔

close