سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1100 اضافے کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 25 ڈالر اضافے سے 1820 ڈالر فی اونس ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 32 پیسے کی کمی ہوئی ہے جبکہ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 152.60 سے کم ہو کر 152.28 روپے پر بند ہوا ہے۔

close