اسلام آباد(پی این آئی)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 41 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 153.46 سے بڑھ کر153.87 روپے پر بند ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں