کراچی(پی این آئی)پاکستان کے معروف بزنس مین جاوید آفریدی نے ایک ایسی الیکٹرک گاڑی متعارف کرانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کی قیمت 10 لاکھ روپے سے بھی کم ہوگی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستانیوں کو سستی ترین الیکٹرک گاڑیاں دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے ٹوئٹر پر چین کیایک منی الیکٹرک کار کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وولنگ منی الیکٹرک وہیکل پاکستانی مارکیٹ میں 10 لاکھ روپے سے کم میں دستیاب ہوگا۔ وولنگ منی الیکٹرک وہیکل گاڑیاں چین کی سرکاری کمپنی سیاک موٹرز بناتی ہے ۔ اطلاعات ہیں کہ چینی گاڑیوں نے امریکی کمپنی ٹیسلا کی مہنگی الیکٹرک گاڑیوں کو فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں