حکومت بجلی کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے مزید اضافہ کردے گی، آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرا دی گئی

اسلام ابٓاد (این این آئی)پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت بجلی کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے مزید اضافہ کردے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ بات آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے جاری کردہ اپنی پانچویں جائزہ رپورٹ میں بتائی ہے۔آئی ایم ایف کی جائزہ رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد جاری کی گئی ہے۔جائزہ رپورٹ میں پاکستان کی معاشی کارکردگی اور مستقبل سے متعلق جائزہ پیش کیا گیا ہے۔جاری کردہ رپورٹ میں کہا

گیا کہ حکومت نے بجلی 3 روپے 34 پیسے مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں حکومت بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے کا اضافہ کرے گی۔جائزہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ حکومتی یقین دہانی کے مطابق دوسرے مرحلے میں بجلی کی قیمت مزید ایک روپے 63 پیسے مہنگی کی جائے گی۔۔۔۔۔ کو ئی رہتا ہے تو رہ جائے، پی ڈی ایم کی ٹرین ٹریک پر رواں دواں رہے گی ن لیگی لیڈر کی خوش گمانی رائیونڈ( آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ٹرین ٹریک پر رواں دواں رہے گی، کو ئی رہتا ہے تو رہ جائے یہ اپنی منزل کی طرف چلتی رہے گی ۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آج مکافات عمل ہے کہ پی ٹی آئی کے اہم رکن اور وزیر اعظم کی جائز ناجائز سپورٹ کرنے والے جہانگیر ترین کہہ رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، اب امید ہے کہ جہانگیر ترین کو ہوائی جہاز گھمانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، شریف فیملی کی کاروباری ٹرانزکشن کو منی لانڈرنگ بنایا گیا تو جہانگیر ترین خاموش رہے، عمران خان کا کاروباری نہیں، انہوں نے ساری عمر مانگا ہے،رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایک طرف کہا جاتا ہے کہ حمزہ اور سلمان شہباز بے نامی ہیں، 13 اپریل کو شہباز شریف کی ضمانت کی تاریخ ہے، امید ہے کہ انصاف ملے گا، امید ہے کہ نون لیگ کو دوبارہ عوامی خدمت کا موقع ملے گا، پی ڈی ایم ٹوٹنے کا غلط پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا دور اس قابل ہے کہ اسے اسٹڈی کیا جائے، شریف فیملی نے ہزاروں لوگوں کو روزگار دیا، اور سرچھپانے کے لیئے چھت فراہم کی پی ڈی ایم اس بنیاد پر بنی کہ نالائق ٹولے کو ملک پر مسلط کیا گیا، بنیادی ایشو پر تمام جماعتیں متحد ہیں، ایک یا دو جماعتیں علیحدہ جدوجہد کرنا چاہتی ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close