سونے کی فی تولہ قیمت میں زبردست کمی

کراچی(آئی این پی)عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 550روپے کی کمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1724 ڈالر پر پہنچ گئی،

دوسری جانب ملکی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعے کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 550روپے اور 472روپے کی کمی ہوگئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد 1لاکھ 6ہزار 300روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 91ہزار 607روپے ہوگئی۔ اپریل ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی، نیا شیڈول جاری کر دیا گیا، طلبا کیلئے اہم خبر آگئی کراچی(پی این آئی) کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کی بندش اور کوویڈ کیسز کے پیش نظر پاکستان بھر میں اپنے ’’او لیول‘‘ اور’’ آئی جی سی ایس ایز‘‘ کے آئندہ ماہ اپریل ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کرتے ہوئے اسے ری شیڈول کردیا، اب یہ امتحانات 15 مئی کے بعد سے شروع ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ یہ فیصلہ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے حکومت پاکستان کی درخواست پر کیا گیا ہے جس کا کیمبرج انٹرنیشنل کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس فیصلے کے تحت امکانی طور پر او لیول کا پہلا پرچہ عید الفطر کے اگلے روز ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق اے لیول اور اے ایس کے امتحانی شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، یہ امتحانات شیڈول کے مطابق 26

اپریل ہی سے شروع ہوں گے۔واضح رہے کہ ری شیڈول کیے گئے او لیول کے امتحانات بھی 26 اپریل سے ہونے تھے جس میں 20 روز کی تاخیر کی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے میں تعلیمی اداروں کی بندش اور کوویڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب ایس او پیز کے ساتھ اے لیول اور او لیول کے امتحانات بیک وقت لینا ناممکن ہوگیا تھا جبکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے بھی اس سلسلے میں کیمبرج انٹرنیشنل سے معاملے پر غور کی سفارش کی گئی تھی۔کیمبرج انٹرنیشنل کے نمائندے کے مطابق کورونا ایس او پیز پر بہتر انداز میں عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کی بندش اور کوویڈ کیسز کے پیش نظر پاکستان بھر میں اپنے ’’او لیول‘‘ اور’’ آئی جی سی ایس ایز‘‘ کے آئندہ ماہ اپریل ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کرتے ہوئے اسے ری شیڈول کردیا، اب یہ امتحانات 15 مئی کے بعد سے شروع ہوں گے۔

close