اب جمعہ اور ہفتہ کاروبار بند، اتوار کو کھولنے کی اجازت مل گئی

ٓاسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی دارالحکومت میں موذی وبا کے باعث کاروباری مراکز جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے ،ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت شہر میں کافی ابہام ہے کہ اسلام آباد میں جمعہ بند ہے، ہفتہ بند ہے یا اتوار بند ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے

مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کواسلام آباد میں جزوی لاک ڈاون رہے گا،تمام تاجر برادری کے نمائندگان اکٹھے ہو کرمتفقہ فیصلہ کر لیں اور ہم سے مشورہ کر لیں جو ان کے حق میں بھی بہتر ہو اور اس موضی وبا سے بھی بچا وہو سکے۔ ہم اس فیصلے کا این سی او سی سے فورمل آرڈر لے کر نوٹیفیکیشن جاری کر دینگے۔۔۔۔ اس سال گرمیوں کی کتنی چھٹیاں ہوں گی اور امتحانات کب ہوں گے؟ محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے رواں سال صوبے میں امتحانات اور تعطیلات سے متعلق فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 30 جنوری2021 کو ہونے والی اسٹیرنگ کمیٹی میں کیے گئے فیصلے کے تحت اسکولز اور کالجزکے اکیڈمک سال 2021-2022 میں ہونے والے امتحانات اور 2021 کی چھٹیوں کا شیڈول تیار کردیا۔شیڈول کے مطابق نرسری تا آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون 2021 کو لئے جائیں گے جبکہ نتائج کا اعلان 26 جون کو کیا جائے گا۔ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے جو 15 جولائی تک جاری رہیں گے۔ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 28 جولائی کو شروع ہوکر 16 اگست تک جاری رہیں گے۔حکم نامے کے مطابق امتحانات دو شفٹوں میں صبح اور

شام لئے جائیں گے جبکہ ہفتے کے روز بھی امتحان لیے جائیں گے۔ دسویں جماعت کے امتحانات نتائج کا اعلان 15 ستمبر 2021 کو جاری کیا جائے گا اور نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا۔بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر 2021 کو جاری کیا جائے گا اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا، گرمیوں کی چھٹیاں ایک ماہ یکم جولائی 2021 سے 31 جولائی 2021 تک ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں