عوام کچلے جائیں گے، آئی ایم ایف کی شرائط پر تین آرڈیننس جاری کر کے منی بجٹ لانے کی تیار ی

اسلام آباد (آئی این پی) آئی ایم ایف کی شرائط پر 3 آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانے کی تیار ی کرلی گئی ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کی شرائط پرعمل درآمد کیلئے تینوں آرڈیننس جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔ متوقع آرڈیننس اسٹیٹ بینک کی خود مختاری، نیشنل

الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمتوں کو اضافے سے متعلق خود مختاری دینے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 140 ارب روپے کا استثیٰختم کرنے سے متعلق ہیں۔آئی ایم ایف کی25 مارچ سے پہلے آرڈیننس جاری کرنے یا پارلیمنٹ سے قانون سازی کی ڈیڈ لائن ہے جبکہ آئی ایم ایف ایگزیکیٹو ڈائریکٹرزبورڈ نے 500 ملین ڈالر قرض کی قسط کی منظوری قانون سازی سے مشروط کی ہے۔۔۔۔884 ارب کا بجلی کا نیا بم غریبوں پر گرنے والا ہے، مذمت جاری کر دی گئیاسلام آباد (آئی این پی )اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی شرائط پر 3 آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانے کی حکومتی تیاریوں پر شدید تنقید کی ہے۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پہلا وزیراعظم ہے جو آرڈیننس کے ذریعے عوام اور ملک پر ڈاکے ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ووٹ چوری کیلئے آرڈیننس کے بعد عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کیلئے آرڈیننس لایاجارہا ہے، ہر ہفتے بجلی کی قیمت بڑھانے کو قانونی شکل دینا بے حسی کی انتہاہے۔ان کا کہنا تھاکہ ملک میں مہنگائی کا سیلاب عظیم آنے والا ہے، قوم تیاری کرلے، آٹا، چینی، دال، گھی، پیٹرول، گیس، دوائی کے بعد 884 ارب کا بجلی کا نیا بم غریبوں پر گِرنے والا ہے۔۔۔۔

close