انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا

کراچی (آن لائن) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑ ا ہو گیا جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر158روپے سے گھٹ کر157روپے کی سطح پر آ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے

ڈالر کی قدر میں85پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158روپے سے کم ہو کر157.15روپے اور قیمت فروخت158.10روپے سے کم ہو کر157.25روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 80پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 158.10روپے سے گھٹ کر157.30 روپے اور قیمت فروخت 158.30روپے سے گھٹ کر157.50روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب3،3روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یوروکی قیمت خرید 189.50روپے سے کم ہو کر186.50روپے اور قیمت فروخت1941روپے سے کم ہو کر188روپے ہو گئی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 219.50روپے سے گھٹ کر216.50روپے اور قیمت فروخت221روپے سے گھٹ کر218روپے کی پست سطح پر آگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر10پیسے بڑھ گئی جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں استحکام رہا ۔۔۔۔

close