مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

کراچی (این این آئی) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کی کمی سے1لاکھ 13ہزارروپے ہوگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالرکی کمی سے1846ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی

قیمت200روپے کی کمی سے1لاکھ 13ہزارروپے اوردس گرام سونے کی قیمت170روپے کی کمی سے 96ہزار880روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1300روپے مستحکم رہی۔ منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کے خلاف بڑا قدم سٹیٹ بینک آف پاکستان نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے حبیب میٹروپولیٹن بینک کو چھ کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حبیب میٹرو پولیٹن بینک کو قواعد کی خلاف ورزی پر چھ کروڑ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ بینک نے اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف اقدامات پر عمل نہیں کیا۔سٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ حبیب میٹرو پولیٹن بینک انٹرنل کارروائی کرائے اور کوتاہی اور قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب افسران کے خلاف ایکشن لے۔

close