چینی کی قیمت میں بڑی کمی، مزید سستی ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں چینی کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، قیمت میں کمی کے بعد چینی 80 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ وفاقی حکومت کے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی

کی فی کلو قیمت میں 6 روپے تک کمی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت 81 روپے فی کلو تک ہوگئی ہے، جبکہ سب سے سستی چینی سکھر میں 75 روپے فی کلو میں فروحت ہورہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق بہاولپور، سیالکوٹ، فیصل آباد، کراچی، حیدر آباد اور خضدار میں چینی کی فی کلو قیمت 80 روپے ہے جبکہ کوئٹہ میں چینی 81 روپے اور ملتان میں فی کلو قیمت 82 روپے ہے۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور لاڑکانہ میں چینی کی فی کلو قیمت 85 روپے ہے جبکہ پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 85 سے 90 روپے فی کلو تک ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک میں چینی کی قمیت 100 روپے سے زائد ہوگئی تھی جبکہ درا?مدی چینی کے مارکیٹ میں ا?نے کے بعد حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد کمی ہوئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران 16 اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ایک ہفتے کے دوران فی درجن انڈوں کی قیمت میں 13 روپے اضافہ ہوا، لہسن تین روپے فی کلو مہنگا ہوا، لہسن کی قیمت 236 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران چکن کی فی کلو قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ہوا،چکن کی قیمت 239 روپے فی کلو ہوگئی۔مٹن کی فی کلو قیمت میں بھی ایک روپیہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خوردنی گھی چھ روپے

فی کلو مہنگا ہوا، جس کے بعد ڈھائی کلو کا ڈبہ 643 روپے کا ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 13 اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ آلو، پیاز، ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی، آلو اور پیاز ایک ہفتے میں 5.5 روپے فی کلو سستے ہوئے۔ آلو کی قیمت 68 روپے فی کلو ہوگئی ہے، پیاز کی فی کلو قیمت 57 روپے فی کلو ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 2 روپے کم ہوکر 117 روپے فی کلو ہو گئی۔ ایک ہفتے میں چینی 6 روپے فی کلو سستی ہوئی چینی کی فی کلو قیمت 81 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ حالیہ ہفتے دال مسور دال ماش دال چنا دال مونگ بھی سستی ہوئیں، حالیہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close