چیئرمین نیب سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، نیب نے فلور ملز مالکان کیخلاف کارروائی روک دی

اسلام آباد(آئی این پی)نیب نے فلور ملز مالکان کے خلاف کارروائی روک دی۔فلور ملز کے خلاف جاری نوٹس معطل کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں ملزم مالکان نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔چیئرمین نیب نے

کہا کہ بزنس کمیونٹی کے تمام ٹیکس کیسز ایف بی آر کوبھیج دیے ہیں اور فلورملز مالکان کونیب ملتان کے جاری نوٹسز پر کاروائی روک دی ہے۔چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ معاملہ عدالت میں ہے ،اینٹی کرپشن پنجاب بھی تحقیقات کررہاہے یہ تاثر درست نہیں کہ نیب اقدامات سے بزنس کمیونٹی پریشان ہے،زیر سماعت 1210ریفرنسز میں بزنس کمیونٹی کے2فیصد کیس بھی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی ترقی میں بزنس کمیونٹی کا اہم کردار ہے، نیب قانون کے مطابق اپنی قومی ذمہ داری ادا کررہا ہے،سائلین کی شکایات کی بروقت شنوائی کیلئے کھلی کچہریاں لگائیں۔جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ملتان کی جانب سے فلورملزکو جاری نوٹس معطل کیے گئے اینٹی کرپشن میں معاملہ زیر التوا ہونے پرنوٹس معطل کییگئے اور اب فلور ملز کے کیسز کو قانون کیمطابق خود دیکھوں گا۔۔۔۔۔

close