گلیات میں برفباری ہو گئی، سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کون کون سی احتیاطیں لازمی ہیں؟ کیا کیا بندوبست کریں؟

ایبٹ آباد(آئی این پی)گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی، ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید نے کہا ہے کہ موسم سرما کی دوسری برفباری جاری ہے،سیاح دوران برف باری سفر سے گریز ہیں، دوران سفر گاڑیوں کے ساتھ چینز کا استعمال ضرور کریں۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں

ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے سٹاف کو 24 گھنٹے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی ہے، سیاح دوران برفباری صبح اور شام کے اوقات میں سفر نہ کریں،جی ڈی اے، پی کے ایچ اے، سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں گلیات میں موجود ہیں، ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں،مقامی آبادی اور سیاحوں کی ہر ممکن مددیقینی بنائیں گے۔۔۔۔

close