آخرکار خوشخبری آگئی ، سونے کی قیمتوں میں ایکساتھ ہزاروں روپے کی کمی، خریداروں کی موجیں لگ گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی، فی تولہ سونا سستا ہوگیا، فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے سستی ہو کر ایک لاکھ 29 ہزار 131 روپے ہو گئی ہے، تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت میں 24 امریکی ڈالر کی قیمت کا تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد فی اونس

سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 2ہزار 30 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔عالمی سطح پر سونے کی قیمت گرنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 131 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 169 روپے ہو گئی ہے۔سونے کی طرح چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 1 ہزار 670 روپے ہو گئی ہے تاہم حیران کن طور پر دس گرام سونے کی قیمت میں 34.29 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 1 ہزار 431 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 114.93 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 40 ہزار کی نفسیاتی حد ایک مرتبہ پھر گر گئی۔رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 150 پوائنٹس کے قریب تیزی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 40178.82 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔تاہم تیزی کی طرف جانے والی حصص مارکیٹ میں دوپہر بارہ بجے کے قریب غیر یقینی صورتحال کے بعد مندی نے ڈیرے ڈال لیے، تیزی میں جانے والا انڈیکس دوپرہ بارہ بجے 68.73 پوائنٹس گر گیا۔جس کے بعد کاروبار کے اختتام تک مندی رہی۔ کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 114.93 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد سے محروم ہونے کے بعد 39 ہزار 914.76 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.29 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی جبکہ 28 کروڑ 99 لاکھ 79 ہزار 667 شیئرز کا لین دین ہوا۔

close