سونے کی قیمت کے بریک فیل ہو گئے، ایک دن میں فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ، کل قیمت فی تولہ کتنی ہو گئی؟ جانیئے

کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمت کے بریک فیل ہو گئے، ایک دن میں فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ، کل قیمت فی تولہ کتنی ہو گئی؟ صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔نجی نیوز چینل کے مطابق آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ

قیمت میں 2 ہزار500 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہو گئی ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 31 ہزار169 روپے ہو گئی ہے۔

close