روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہو گیا، پاؤنڈ اور یورو کی قیمت روپے کے مقابلے میں کم ہونے لگی، تفصیل جانیئے

لاہور(پی این آئی)روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہو گیا، پاؤنڈ اور یورو کی قیمت روپے کے مقابلے میں کم ہونے لگی، تفصیل جانیئے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر دوبارہ کم ہونا شروع ہو گئی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر بتیس پیسے مہنگا ہو گیا۔کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قیمت میں اتار چڑھاو دیکھا گیا. انٹر بینک

مارکیٹ میں ڈالر مہنگا اور دوسری کرنسیاں سستی ہو گئیں .سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 32 پیسے کے اضافے سے 166 روپے 99 پیسے رہی تاہم یورو کی قدر 29 پیسے کم ہو کر 190 روپے 36 پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدر 95 پیسے کم ہو کر 209 روپے 37 پیسے ہو گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 30 پیسے کے اضافے سے 167 روپے 30 پیسے ہو گئی جبکہ یورو کی قیمت فروخت 50 پیسے کی کمی سے 189 روپےاور برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 50 پیسے کی کمی سے 210 روپے 50 پیسے رہ گئی۔

close