کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 376 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کراچی(پی این آئی):کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 376 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 376 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدا سے ہی تیزی رہی۔ کے ایس ای

100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 36 ہزار 190 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 395 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی انڈیکس 36 ہزار 585 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔کاروبار کے ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران 146,183,816 حصص کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7,066,312,905 بنتی ہے۔دو روز قبل معاشی تھنک ٹینک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا نے پاکستان سمیت عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی وبا سے عوام کا تحفظ اور اقتصادی سرگرمیوں کے درمیان توازن ہے۔ معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقات کو امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے حکومت کا احساس پروگرام کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انتہائی مستحق افراد کی مدد کے لیے احساس پروگرام میں توسیع کی ضرورت ہے۔انہوں کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے میں راعات کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ حکومت غریب عوام کو سستی رہائش فراہم کرنا چاہتے ہے۔

close