اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی 0.44 فیصد کمی سے 8.2 فیصد کی سطح پر آگئی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 11 میں کمی ہوئی جبکہ 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ایک ہفتے میں پیاز 18.15 فیصد، لہسن 12 فیصد، ٹماٹر 7.34 فیصد، آلو 5.65، آٹا
2.57 فیصد اور ایل پی جی سلنڈر 3.85 فیصد سستا ہوا جبکہ چینی، گھی، انڈے اور آئل کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی۔دوسری جانب دال مونگ 7.85، مسور 7.83، ماش 3.29 اور دال چنا کی قیمتیں 2.33 فیصد بڑھ گئیں۔گزشتہ سال کے مقابلے میں دال مونگ 95 فیصد، آلو 85 فیصد، دال ماش 60 فیصد مہنگی ہیں۔ ایک سال میں لہسن 60 فیصد، انڈے 45 فیصد، پیاز 36 فیصد، دال مسور 40 فیصد، دال چنا 31 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ کوکنگ آئل، گھی، گڑ اور کپڑوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں