فی تو لہ سونے کی قیمت کتنے ہزار روپے بڑھ گئی؟ خریداروں کیلئے بری خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا ایک ہزار روپے اور فی اونس 35 ڈالر مہنگا ہوگیا۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج (جمعہ 10 اپریل کو) سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے اضافے سے 97 ہزار

800 اور دس گرام سونا 858 روپے مہنگا ہوکر 83 ہزار 848 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، فی اونس نرخ 35 ڈالر اضافے کے بعد نرخ 1657 ڈالر پر آگئے۔کے ایس جے اے کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 10 روپے اضافے سے 960 روپے اور دس گرام 8.53 روپے بڑھ کر 823 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.27 ڈالر اضافے سے 15.40 ڈالر پر آگئی۔کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close