کورونا وائرس بے قابو، چیف جسٹس گلزار احمد نے پہلا ازخو د نوٹس لے لیا، حکام کی دوڑیں لگوا دیں

اسلام آباد (پی این آئی) کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیےاسپتالوں میں ناکافی سہولیات پرچیف جسٹس گلزار احمد نے پہلا ازخود نوٹس لے لیا۔ اٹارنی جنرل، سیکرٹری صحت، سیکرٹری داخلہ اور چاروں صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا لارجربینچ بھی تشکیل دے دیا گیا۔چيف جسٹس

آف پاکستان نے تفصيلات مانگ لی ہیں کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے کیا اقدامات اٹھائے؟اسپتالوں ميں کيا سہوليات ہيں؟جسٹس گلزار احمد نے کرونا سے نمٹنے کیلئے ناکافی سہولت پر پہلا ازخود نوٹس لے لیا گیا جس کی سماعت 13 اپریل کو ہوگی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ سماعت کرے گا۔ اٹارنی جنرل، سیکريٹری صحت اور داخلہ کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکریٹریز بھی طلب کرلیے گئے ہیں۔ چیف کمشنراسلام آباد کو بھی بلا لیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے حکم کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل کی سماعت کے دوران عدالت نے حکومت سے کرونا کے خلاف اقدامات کی تفصیلات مانگی تھیں۔واضح رہے کہ 8 اپریل کو معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا، سربراہ احساس پروگرام ثانیہ نشتر اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ججوں کو بریفنگ بھی دی تھی۔عدالت نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق فیصلہ سنانے کے بعد کرونا کے حوالے سے اقدامات اور اسپتالوں میں ناکافی سہولیات کے معاملے کو ازخود نوٹس میں تبدیل کردیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close