عالمی لاک ڈاون، تیل کی طلب میں تیس لاکھ بیرل یومیہ کمی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

میلبورن(پی این آئی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ قیمتوں میں سب سے زیادہ تیل پیداکرنے والے ممالک میں پیداوار کم کرنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔رائٹرز کے مطاق برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2.6فیصد یعنی 33.71 سینٹ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 33

اعشاریہ 71 ڈالرز فی بیرل ہوگئی ہے۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوا ہے۔امریکی خام تیل کی بات کریں تو یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ کی قیمت میں5 فیصد یا 1ڈالر27 سینٹ اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 26 اعشاریہ36 ڈالرز ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اوپیک پلس ممالک کے نمائندے جمعرات کو ویڈیو کال کانفرنس میں شریک ہوئے اور تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق کرلیا جس کے بعد تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پیداہونے والے عالمی لاک ڈاون نے تیل کی طلب میں تیس لاکھ بیرل یومیہ کمی کردی تھی اور اس کے ساتھ سعودی عرب اور روس کے درمیان اختلافات کی وجہ سے دونوں ممالک نے بڑے پیمانے پر تیل کی پیداوار میں اضافہ کردیا تھا جس کے بعد تیل کی قیمتیں تقریبا بیس سال پیچھے چلی گئی تھیں تاہم اب دونوں ممالک نے تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق کرلیا ہے جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے لگی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close