روپیہ ڈالر کو شکست دینے لگا,کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قیمت بہتر

لاہور (پی این آئی )کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا اور اب معیشتیں بھی اس سے متاثر ہونا شروع ہو چکی ہیں تاہم پاکستان میں آج کئی روز کے بعد ڈالر سستا ہو اہے اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں

16 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد دالر 167 روپے 76 پیسے سے کم ہو کر 167 روپے 60 پیسے کا ہو گیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے جس کے باعث کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 30 ہزار 971 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور 100 انڈیکس 831 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 31 ہزار 802 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close