ڈالر کی اُونچی اُڑان،آئے روز مہنگا،سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان،ملکی قرضوں میں اربوں روپے کا اضافہ

کراچی (پی این آئی )کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے اثرات معیشتوں پر بھی دکھائی دے رہے ہیں تاہم اس صورتحال میں بھی مسلسل روپے کی قدر میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور آج بھی ڈالر مہنگا ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر

کی قیمت میں 40 پیسے اضافہ ہوگیاہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے 30 پیسے پرفروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی حالات کچھ زیادہ اچھے دکھائی نہیں دے رہے ہیں کیونکہ کاروبار کے آغاز میں ہی مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس 31 ہزار 231 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں کمی واقع ہو نا شروع ہو گئی انڈیکس 47 پوائنٹس گر گیا ، کمی کے بعد 100 انڈیکس 31 ہزار 183 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔18 روز کے دوران ڈالرتقریبا 9 روپے مہنگا ہواہے ، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے قرضوں کے بوجھ میں 850 ارب روپے سے زائد اضافہ ہو گیاہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close