وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، پیٹرول قیمتوں سے متعلق بری خبر سنا دی گئی

نیو یارک (پی این آئی) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ختم ہونے لگا، عالمی مارکیٹ میں خام تیل 30 فیصد مہنگا ہوگیا، امریکی مارکیٹ میں برنٹ کروڈ آئل کی قیمت 28 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ گئی، سعودی عرب اور روس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کرنے کے امکان

کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوا۔اس حوالے سے امریکی صدر کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان اور ولادی میرپیوٹن نے تیل کی پیداوار کے حوالے سے بات چیت کی، امید ہے دونوں تیل کی پیداوار میں 10ملین بیرل کی کمی کریں گے۔ 10ملین بیرل یا زیادہ کمی ہوئی تو یہ تیل اور گیس صنعت کے لیے بڑا اچھا ہوگا۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلانات کے برعکس سعودی عرب میں خام تیل کی سپلائی ریکارڈ سطح پر آگئی،عالمی تیل مارکیٹ میں خام تیل کی وافر موجودگی کے باوجود آرامکو نے ایک روز میں 18.8 ملین بیرل تیل سپلائی کیا۔سعودی عرب کی اوپیک کے ساتھ خام تیل کی پیداوار کو محدود رکھنے کے معاہدہ کی مدت منگل کو ختم ہو گئی تھی جس کے فوری بعد بدھ کو آرامکو نے خام تیل کی ریکارڈ 18.8ملین بیرل سے زیادہ سپلائی کا مظاہرہ کیا جو 15آئل ٹینکروں پر لادھا گیا۔سعودی عرب اور روس کے درمیان خام تیل کی فی بیرل قیمتوں کے حوالے سے جنگ شدت اختیار کر چکی ہے جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ گزشتہ 18سال کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔ تاہم امریکی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close