کورونا کے اثرات، ڈالر کی قدر میں کمی سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبریں آنا شروع

کراچی (پی این آئی )کورونا وائرس نے اس وقت پور ی دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے اثرا دنیا بھر کی کی معیشت پر بھی دکھائی دینے لگے ہیں تاہم پاکستان میں آج ڈالر کی قدر میں کمی ہوتی دکھائی دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج 40 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 166 روپے 70 پیسے سے کم ہو کر 166 روپے 30 پیسے پر آ گیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ

بھی اچھی خبریں آ رہی ہیں کیونکہ آج مندی کی بجائے مثبت رجحان پیدا ہوتا دکھائی دے رہاہے جس پر سرمایہ کار قدر ے اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 29 ہزار 231 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر بعد اس میں بہتری آئی اور انڈیکس 29 ہزار 691 تک پہنچ گیا لیکن یہ تیز اڑان زیادہ دیر جاری نہ رہ سکی اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ۔ 100 انڈیکس اس وقت 167 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 29 ہزار 398 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close