EOBI-Announcement

ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) نے پنشنرز کے لیے بڑا اعلان کردیا۔ای اوبی آئی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم اپریل سے پنشنرز کو 8 ہزار 500 روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے۔ادارے کے مطابق اپریل میں پنشنرز کوبقایاجات کی مد میں4 ہزار روپے بھی اداکیےجائیں گے

اور تمام پنشنرز کے اکاؤنٹ میں 12 ہزار 500 روپے آئیں گے ۔خیال رہے کہ 12 دسمبر 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے ای او بی آئی کے تحت پنشن لینے والے افراد کی کم سے کم پنشن ساڑھے 6 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 8 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم کے اعلان کے بعد ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن بورڈ نے فروری میں ماہانہ پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی۔واضح رہے کہ ای او بی آئی سے نجی اداروں کے تقریباً 4 لاکھ ریٹائرڈ، معذور ملازمین اور ان کی بیوائیں ماہانہ پنشن حاصل کر رہی ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close