کراچی (پی این آئی)کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اب اس نے انسانی قیمتی جانوں کے بعد معیشت کو بھی نقصان پہنچانا شروع کر دیاہے تاہم آج پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوتی دکھائی دے رہی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی معمولی بہتری آ ئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق
انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 64 پیسے کمی ہو ئی ہے جس کے بعد ڈالر 165 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی حالات کچھ بہتری کی طرف چلتے ہوئے دکھائی دینے لگے ہیں ، کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 28 ہزار 23 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں 343 پوائنٹس کی بہتری آئی اور اس وقت انڈیکس 28 ہزار 366 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں