عالمی منڈی تیل کی قیمت پر قابو پانے میں ناکام، سترہ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

واشنگٹن (پی این آئی) تیل کی عالمی منڈی کوروناوائرس کی وجہ سے سترہ سال پیچھے چلی گئی۔ امریکی خام تیل مزید ایک ڈالر کمی کے ساتھ سترہ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت بیس ڈالر ہوگئی ہے۔برطانوی خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق قیمتوں میں کمی کا یہ سلسلہ تھمتا ہوادکھائی نہیں

دے رہا۔ عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں پانچ اعشاریہ تین فیصد کمی ہوئی ہے اور تیل کی قیمت بیس ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ برطانوی خام تیل کی بات کریں تو عالمی منڈی میں تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت ساڑھ چھ فیصد کمی کے ساتھ تئیس ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔رائتڑز کے مطابق تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی اس وقت دیکھنے میں آئی جب دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے تیس ہزار افراد کی ہلاکت کی رپورٹس سامنے آئیں جبکہ امریکا اور یورپ اس موذی وبا پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیئے۔رپورٹس کے مطابق دنیا بھرمیں تیل کی کھپت میں لاکھوں بیرل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، عالمی سطح پر جاری لاک ڈاون کے باعث بیشتر ممالک کےتیل کے ذخائر بھر چکے ہیں ، طلب میں کمی ہوچکی ہے جبکہ رسد وافر مقدار میں موجود ہے اس لئے عالمی منڈی تیل کی قیمت پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔فنانشل ٹائمز کےمطابق ایشیائی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں اٹھارہ سال کی کم ترین سطح پر ہیں جہاں امریکی خام تیل کی قیمت میں سات اعشاریہ چار فیصد کمی ہوئی ہے اور تیل کی قیمت انیس اعشاریہ 92ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ اسی طرح برطانوی خام تیل کی ایشیائی منڈی میں 7اعشاریہ7فیصد قیمت کم ہوئی ہے اور برینٹ آئل 23اعشاریہ صفر تین پر فروخت ہورہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close