آج سٹاک مارکیٹ کاروبار شروع ہوتے ہی بند مگرکیوں ؟

کراچی(پی ماین آئی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کاآغاز ہوتے ہی شدید مندی چھا گئی۔مارکیٹ29ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گرگئی جس پر فوری طور پر کاروبار روک دیا گیا۔100انڈیکس میں 5اعشاریہ سات فیصد کمی سے سٹاک ایکس چینج میں 1750 پوائنٹس کی کمی ہوگئی اور 100 انڈیکس 28ہزار 664 پوائنٹس

پر آگیا ۔جمعرات کو کاروبار کا آغاز 30,416.05سے ہوا تاہم کاروبار شروع ہوتے ہی انڈیکس زوال پذیر ہونا شروع ہوا اور تھوڑی ہی دیر میں انڈیکس 1750پوائنٹس تک گرگیا۔مارکیٹ میں کمی کے بعداسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ 45منٹ کیلئے بند ۔45 منٹ کے بعدٹریڈنگ کادوبارہ آغازہوگا ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی تھی او رگزشتہ روز بھی 2000کے قریب پوائنٹس کم ہونے سے شدید مندی دیکھنے کو ملی جبکہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ ہالٹ ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں