کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج سے بھی اہم خبر آ گئی

کراچی (پی این آئٰ) )اس وقت کروناوائرس نے تقریبا پوری دنیا میں اپنا خوف پھیلا رکھا ہے جس کے اثرات معیشتوں پر بھی سامنے آ رہے ہیں تاہم آج کئی روز کے بعد ڈالر کی قیمت میں کئی واقع ہوئی ہے لیکن سٹاک مارکیٹ سے تاحال خوشخبریاں آنے کا سلسلہ شروع نہیں ہو سکا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ

میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 48 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 157 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی حوصلہ افزاءخبریں آنے کا سلسلہ ابھی تک شروع نہیں ہو سکا ہے اور آج بھی کاروبار کے آغاز پر شدید مندی ہو گئی ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازہوا تو 100 انڈیکس 36 ہزار 60 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں کمی آنے کا سلسلہ شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے انڈیکس 1198 پوائنٹس گر گیا اور یوں 100 انڈیکس نے 36 ہزار اور پھر 35 ہزار کی نفسیاتی حد کھو دی ۔ا س وقت انڈیکس 34 ہزار 862 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 3 دن فریز ہوا اور پیر، جمعرات، جمعہ کے روز مندی کے باعث کاروبار کو 45 منٹ کے لیے روکا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے اختتامی روز جمعہ کو کاروبار کا اختتام 104 پوائنٹس کمی کے ساتھ 36 ہزار 60 پوائنٹس پر ہوا تھا۔تاہم آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک مرتبہ پھر سے شدید مندی کا رجحان پیدا ہو گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close