ڈالر ایک بار پھر مہنگا۔۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی)ڈالر کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے۔۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 12 پیسے بڑھ گئی، سٹاک مارکیٹ میں 401 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ڈالر 1 روپے 12 پیسے مہنگا ہو کر 157.70 پر فروخت ہوا۔واضح رہے دو دن میں ڈالر کی قیمت 3

روپے 45 پیسے بڑھی ہے جس سے قرضوں کے حجم میں 345 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان رہا، 401 پوائٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 460 پوائنٹس پر آ گیا۔ یاد رہے گزشتہ روز دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس کریش ہوگئیں تھیں اور پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی رہی جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے۔کراچی میں آج سونے کی قیمت ایک فیصد کی کمی ہوئی، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 1666 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں، امریکی خام تیل کی قیمت میں 6.8 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد 33.24 ڈالرفی بیرل پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز عالمی منڈی میں ریکارڈ 30 فیصد تک قیمتیں کم ہوئی تھیں جس نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں