ڈالر کی اونچی اڑان۔۔اچانک قیمت میں  کتنے روپے کا اضافہ ہو گیا؟ تشویشناک خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) ڈالر کی قیمت بے قابو، 2 روپے سے زائد کا مزید اضافہ ہو گیا، پیر کے روز انٹربینک اور اوپن دونوں مارکیٹوں میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں پیر کے روز امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت بے قابو

ہوگئی۔ جہاں ایک جانب اسٹاک مارکیٹ کریش کی، وہیں کرنسی مارکیٹ میں یکدم ڈالر کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ انٹربینک اور اوپن دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر بالترتیب 2 روپے 33 پیسے اور دو روپے 70 پیسے مہنگا ہوگیا۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 33 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ایک امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں 156 روپے 58 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی 2 روپے 70 پیسے مہنگی ہو گئی، جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 157 روپے کا ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس خدشات کے باعث دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹیں شدید مندی کا شکار ہیں، جس کے اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بھی شدید مندی کا شکار ہے، جبکہ اب کرنسی مارکیٹ پر بھی منفی اثرات پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close