شہباز شریف کو باہر رہنا مہنگا پڑا، ن لیگ نے اہم ترین عہدہ شاہد خاقان عباسی کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔۔ اہم تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کمی کو عارضی طوف پر پورا کرنا ہے اس سلسلے میں دو ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے جس میں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام شامل ہیں تاہم قرعہ شاہد خاقان

عباسی کے نام نکلنے کے امکان، روشن ہیں اس کے لے ن لیگ کے اہم رہنمائوں نے لابنگ شروع کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کو اس سلسلے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے خوآجہ آصف بھی دوڑ میں شامل تھے جن کی اکثر پارلیمنٹرینز نے خواجہ آصف کی مخالفت کی ہے۔ اس حوالے سے لیگی پارلیمنٹرینز کا کہنا تھا خواجہ آصف کی وجہ سے چودھری نثار اور قیادت میں دوریاں پیدا ہوئیں ہیں۔ ان کا خیال تھا کیہ انہیں بنا یا گیا تو پارٹی میں گروپ بندی پیدا ہو گی جس پر ان کا نام ڈراپ کر دیا گیا ہے اور اب اس عہدے کے لے شاہد خاقان اور احسن اقبال کے نام سامنے آ گے ہیں جن کیلئے دونوں کے حامیوں نے اپنے اپنے طور پر لابنگ شروع کر دی ہے ۔شاہد خاقان عباسی کے پارلیمانی لیڈر بن جانے کی صورت میں احسن اقبال کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بنا لیا جائے گا ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر لیڈر آپ دی اپوزیشن میاں شہباز شریف کی لندن میں قیام بڑھا تو تو اس صورت میں نون لیگ اپنا نیا لیڈر آف دی اپوزیشن لا سکتی ہے جس کا قرعہ بھی شاید خاقان عباسی کے نام نکل سکتا ہے اس پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close