عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 29 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں،کتنی کمی ہوگئی ؟

واشنگٹن (پی این آئی) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 29 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں، عالمی منڈی میں 26 فیصد تک ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 1991 کی خلیجی جنگ کے بعد 29 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں، امریکی خام تیل کی قیمت 31 فیصد کمی کے بعد 28 ڈالر

56 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔برطانوی خام تیل 29 فیصد کمی کے بعد 32 ڈالر اکیس سینٹ فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔ اوپیک اجلاس میں روس نے تیل کی یومیہ پیداوار میں کمی سے انکار کر دیا تھا۔ سعودی عرب نے تیل کی قیمتیں نیچے گرائیں جس کے بعد عالمی منڈی میں قیمتوں میں بڑی کمی آئی ہے۔ادھر ایشیائی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان رہا، جاپان سٹاک مارکیٹ میں 7 فیصد کی کمی ہوئی، تھائی لینڈ سٹاک مارکیٹ 6 فیصد، جنوبی کوریا سٹاک مارکیٹ 4 فیصد، چینی سٹاک مارکیٹ 3 فیصد تک گر گئی، ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں ساڑھے 3 فیصد، بھارت 3 فیصد، سنگا پور 4 فیصد، بنگلہ دیش سٹاک مارکیٹ میں 2.2 فیصد کمی ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close