محکمہ تعلقات عامہ کے سینئر ڈرائیور حمت دین کیانی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پروقار الوداعی تقریب، سیکرٹری ا طلاعات انصر یعقوب خان، ناظم اعلیٰ تعلقات عامہ راجہ شاہد حسین سیت سینئر افسران شریک

مظفرآباد (پی آئی ڈی) محکمہ تعلقات عامہ کے سینئر ڈرائیور حمت دین کیانی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پی آئی ڈی کمپلیکس مظفرآباد میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سیکرٹری ا طلاعات و جنگلات انصر یعقوب خان، ناظم اعلیٰ تعلقات عامہ راجہ شاہد حسین، ناظم تعلقات عامہ محمد بشیر مرزا سمیت محکمہ تعلقات عامہ کے آفیسران اور ملازمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر سینئر ڈرائیور رحمت دین کیانی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنگلات و اطلاعات انصر یعقوب خان نے کہا کہ زندگی متحرک رہتی ہے،قانون فطرت ہے جس نے آنا ہوتا ہے اس نے جانا بھی ہوتا ہے، سروس کے آغاز سے اختتام تک زندگی ایک مختلف ماحول میں گزر رہی ہوتی ہے، ملازمت کے اختتام پر نئے حالات میں جینا پڑتا ہے، زندگی سیکھنے کا عمل ہے، ذمہ داری اور لگن سے کام کرنے والوں کو ہمیشہ یادر کھا جاتا ہے، انھوں نے کہا کہ رحمت دین کیانی کی زندگی تمام سٹاف کے لیے مشعل راہ ہے، انھوں نے ہمیشہ لگن سے کام کیا اور ملازمت کے دوران ان کی کارگردگی قابل ستائش رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملازمین ڈرائیور رحمت دین کیا نی کی طرح ذمہ داری اور لگن سے فرائض سرانجام دیں، ذمہ دار لوگ ہی عزت و تکریم حاصل کرپاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس موقع پر بہترین مثال رحمت دین کیانی کی ہی ہے جن کی محنت و لگن کے سب ہی قائل ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ ڈرائیور رحمت دین کیانی کو باعزت سروس کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ تعلقات عامہ راجہ شاہد حسین نے کہا کہ کامیاب سروس اور باعزت ریٹائرمنٹ بڑے اعزاز کی بات ہوتی ہے۔ رحمت دین کیانی ذمہ دار اور ڈیوٹی فل ملازم رہے ہیں، محکمہ کے لیے ان کی سروسز کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ رحمت دین کیانی سٹاف کے لیے مشعل راہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ رحمت دین کیانی نے انتہائی خوش اسلوبی سے اپنے فرائض سرانجام دئیے، دعا گو ہوں اللہ رحمت دین کیانی کو طویل عمر اور صحت سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔ انھوں نے کامیاب سروس اور باعزت ریٹائرمنٹ پر رحمت دین کیانی کی لگ بھگ 40 برس تک سروس کے دوران محکمہ کے لیے خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا۔ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم تعلقات عامہ محمد بشیر مرز نے اپنے خطاب میں کہا کہ رحمت دین کیانی کے ساتھ ایک طویل مدت تک کام کیا ہے، رحمت دین کیانی ذمہ دار اور سنجیدہ نوعیت کے ملازم ہیں، کامیاب سروس اور باعزت رٹائرمنٹ پر رحمت دین کیانی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے رحمت دین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض چیف کیمرہ مین ساجدنذیر نے ادا کیے جبکہ تقریب سے سید آصف نقوی اور چوہدری منیر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر سیکرٹری اطلاعات و جنگلات انصر یعقوب خان، ناظم تعلقات عامہ راجہ شاہد حسین اور ڈائریکٹر تعلقات عامہ سوشل و ڈیجیٹل میڈیا محمد بشیر مرزا نے کامیاب سروس اور باعزت ریٹائرمنٹ پر نئی زندگی کے آغاز کے لیے نیک خواہشات کا اظہا ربھی کیا۔۔۔

close