پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر سٹیٹ برانچ کے زیر انتظام مظفرآباد کے مقامی ہوٹل میں کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

مظفرآباد(پی آئی ڈی) پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر سٹیٹ برانچ کے زیر انتظام مظفرآبادکے مقامی ہوٹل میں کلچرل فیسٹیول کا انعقادکیا گیا ۔ فیسٹیول میں این جی اوز کے نمائندگان، فنکاروں، سول سوسائٹی اور سکولز کے طلباء وطالبات نے شرکت کی۔اس موقع پر آزاکشمیر کے مختلف محکمہ جات، این جی اوز اور پرائیویٹ سیکٹرز کی جانب سے سٹال لگائے گئے۔

چیئرمین AJK-TEVTA رزاق احمد ندیم کی خصوصی ہدایت پر محکمہ کے ذیلی ادارہ جات میں تیار کی گئی مصنوعات جس میں نمدہ گبہ سازی، شال بافی، ووڈکارونگ اور ووڈ ورکنگ سے متعلقہ مصنوعات نمائش میں رکھی گئیں اور اس کے علاوہ آزاد کشمیر ٹیوٹا کے زیر انتظام جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ اینڈ پراسیسنگ سنٹر میں موجود پتھر بھی نمائش کیلئے رکھے گئے۔سٹال میں قیمتی پتھروں کی فری ٹیسٹنگ کی سہولت بھی تھی۔نمائش میں ٹیوٹا کی مصنوعات عوامی توجہ کا مرکز بنی رہیں اور بچوں خواتین سمیت بھر پور رش رہا۔شرکا ء نے مقامی سطح پر تیار کی گئی مصنوعات کو سراہا اور تعریف کی۔چیئرمین ٹیوٹا رزاق احمد ندیم میڈ یا نمائندگان کو کشمیری کرافٹ، قیمتی پتھروں سے متعلق بریفنگ دی اور کہا کہ فیسٹول کے انعقاد سے آزاد کشمیر کی ثقافت، ہینڈکرافٹ، معدنی وسائل اور قیمتی پتھروں کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعارف کروانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے ویژن کے مطابق محکمہ ٹیوٹا کو جدید خطوط پر استوار کر دیا ہے جس کے آنے والے وقت میں دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے بہترین سٹال لگانے پر محکمہ کے آفیسران اور اہلکاران کی کارکردگی کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔

close