علمی شخصیت ساجد یوسف کی وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے ملاقات، کتابوں کا تحفہ پیش کیا

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے علمی و ادبی شخصیت ساجد یوسف نے ملاقات کی اور انہیں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔۔۔انہوں نے وزیراعظم کو کتابوں کے تحفے پیش کئے جن میں رحمت العالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ پر ایک انگریز مسلمان کی لکھی ہوئی کتاب ، بیسویں صدی میں آزادی اور انسانی حقوق کے عظیم علمبردار نیلسن مینڈیلا کی سوانح عمری ، عظیم فلسفی افلاطون کی شہرہ آفاق تصنیف The Republic کا اردو ترجمہ جو ڈاکٹر ذاکر حسین نے کیا تھا اور اسے بک کارنر جہلم نے بہت اہتمام سے چھاپا شامل ہیں۔

اس موقع پر ساجد یوسف نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق ایک صاحب مطالعہ اور علم و ادب سے محبت کرنے والی علمی شخصیت ہیں اور میری بھی زندگی کی اولین محبتوں میں سے ایک محبت کتاب ہے سو وزیر اعظم منتخب ہونے پر چوہدری انوار الحق کو مبارکباد پیش کرنے کےلیے حاضر ہوا تو سوچا کہ ان کی خدمت میں کتابوں کے تحفے سے بہتر تو کوئی تحفہ نہیں ہو سکتا ۔۔۔۔

close