آزاد کشمیر، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کی تعداد 7 سے بڑھ کر 14 ہو جانے کا دعویٰ، خواجہ فاروق پارلیمانی لیڈر ہوں گے، نئے پارٹی صدر سردار عبدالقیوم نیازی کا اعلان

مظفرآباد (آئی اے اعوان) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے نئے صدر اور سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے دعویٰ کیاہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین کی تعداد 7 سے بڑھ کر 14 ہوگئی ہے۔۔ ۔مزید ارکین اسمبلی رابطہ کرسکتے ہیں ۔مظفرآباد کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کو ایک موقع دیں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں ۔۔۔اس اجلاس جو آتے ہیں انھیں قبول کر لیں اور جو نہیں آتے انھیں پارٹی سے نکال باہر پھینکیں ۔۔۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے عمران کے حکم پرعمل کرنا ہے ہم نے ساتھیوں کو موقع دیا ہے ۔۔۔پی ٹی آئی کے باغی اراکین اسمبلی کی واپسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سردار عبدالقیوم نیازی نے دعویٰ کیا کہ جب چلے تھے توہمارے پاس سات ممبرتھے اب بارہ سے چودہ ہوگئے ہیں مزید ممبر رابطے میں تونہیں ہیں البتہ رابطہ کرسکتے ہیں ۔۔۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی اور پارلیمانی عہدے الگ کر دیئے ہیں مجھے پارٹی صدر اور خواجہ فاروق احمد کو پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا پارلیمانی لیڈر نامزد کیا گیا ہے ۔۔۔۔

close