صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ کی ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاکشمیر میں انصاف اور اور قانون کی بالا دستی کے لئے اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ آزادکشمیر کے عوام کو اُن کی دہلیز پر انصاف مل سکے۔

اس موقع پرصدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔۔

close