آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام، آزاد کشمیر میں شیخ رشید پر مقدمے کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی

تھوراڑ آزاد کشمیر (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے آزاد کشمیر کے شہر تھوراڑ میں بھی ایک درخواست تھانے میں جمع کرا دی گئی ہے۔ سردار آفاق مرکزی جنرل سیکرٹری پیپلز لیبر ونگ آزاد کشمیر کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ تھوراڑ آزاد کشمیر کو دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سائل ہونین کونسل ٹائیں کا رہائشی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے الائیڈونگ پپلز لیبر ونگ آزاد کشمیر کا مرکزی جنرل سیکرٹری ہے۔

آج سے چند روز قبل راقم اپنے گھر پر وجود تھا تو ٹی وی پر سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی طرف سے سابق صدر پاکستان آصف زرداری پر من گھڑت اور گھناؤنا الزام لگایا گیا کہ سابق صدر نے کسی دہشت گرد تنظیم کو عمران خان کو قتل کرانے کے لیے پیسے دیے ہیں اس کے بعد ملزم شیخ رشید پولیس کی حراست میں بھی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری کے خلاف غلیظ اور گندی زبان کے علاوہ جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتا رہا جس سے سائل کے ساتھ موجود ساتھیوں اور کارکنان میں اشتہال پیدا ہوا اور علاقے کا امن وامان اور سکون خراب ہوا اور وسائل نے بہت مشکل سے کارکنان کو روکا اور حالات کو قابو میں کیا۔ مزید یہ کہ سائل نے محسوس کیا کہ پارٹی کارکنان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے چونکہ شیخ رشید نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنان کو آپس میں لڑانے کے لیے من گھڑت اور بے بنیاد الزام لگائے جس سے علاقے میں شدید بدامنی کا خطرہ ہے۔ لہذا گزارش ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے صدرشیخ رشید کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اوع ہماری قیادت پر جھوٹے الزمات کی چھان بین کی جائے۔۔۔۔

close