آزاد کشمیر، یکم اکتوبر سے 7 اکتوبر تک قدرتی آفات کی تباہ کاریوں سے آگاہی کا ہفتہ منانے کا فیصلہ

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑنے یکم اکتوبر سے سات اکتوبر تک قدرتی آفات سے کی تباہ کاریوں سے آگاہی کے ہفتہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلہ کے شہداء کی برسی سے متعلق پروگرام کے حوالہ سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ نے مستقبل میں قدرتی آفات کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے ہمہ تیار رہنا چاہئے

اجلاس میں سیکرٹریز حکومت، سربراہان محکمہ جات، آزادجموں و کشمیر یونیورسٹی کے حکام اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ نے کہا کہ ہمیں زلزلہ2005سے سبق سیکھنا چاہیے، اتنی بڑی آفت میں مدد اوربحالی میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مستقبل میں آنے والی کسی بھی آفت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں تیاری کرنی چاہیے۔ بلڈنگ کوڈ پر عملدرآمد سے ہی بڑے جانی و مالی نقصانات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ کے حوالہ سے سابقہ رپورٹس اور بلڈ نگ کوڈ پر عملدرآمدکے ٹی او آرز کے تعین کے لیے کمیٹی کی تشکیل کے لیے تحریک کی جائے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیز کی سطح پر ٹریننگ اور آگاہی سیمینار ز منعقد کروائے جائیں تاکہ لوگ آنے والی کسی بھی قدرتی آفت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یادگار کے لیے جگہ کا تعین کریں جہاں پر شہداء زلزلہ کے نام اور امدا د اور بحالی میں تعاون کرنے والے ممالک کے نام لکھے ہوں۔ انہو ں نے کہا کہ اس یادگار پر بیرون ممالک اور پاکستان سے آنے والے وفود اور سیاح بھی وزٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں زلزلہ 2005 سے سبق سیکھتے ہوئے مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ ہم بلڈنگ کوڈ پر عملدرآمد کر کے ہی اپنے آپ کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ یہ دن منانے کا مقصد شہداء کے لیے دعا کرنا ہے اور بحالی اور مدد کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

اس سے پہلے سیکرٹری سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی شاہد ایوب نے Disaster Awareness Weekو08 اکتوبر2005 کے دن کے حوالہ سے منعقد ہونے والے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عوامی آگاہی کا ہفتہ 01 تا 07 اکتوبر منایا جائے گا۔ اس دوران سکولوں، کالجون اور یونیورسٹیز کی سطح پر تقریری مقابلے منعقد ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ہفتہ میں بینرز اور پینا فلیکس کے ذریعے آگاہی کو اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی تقریب آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی گروانڈ میں ہوگی اور اسی دوران مختلف جگہوں پر سکرینوں پر زلزلہ متاثرین کے حوالہ سے ڈاکومینٹریز بھی چلائی جائیں گی۔ نلوچھی پل پر شہداء زلزلہ کی یاد میں چراغاں بھی کیا جائے گا۔۔۔۔

close