امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے،صدر آزاد کشمیر کی امریکی سفارتخانے کے افسران بیری جنکر اور ڈیوڈ مارو سے بات چیت

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدرآزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ میں جب بھی امریکہ گیا وہاں کی حکومت اور کانگریس مین، سینیٹرز نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ اگرچہ ہم پاک بھارت بات چیت کے بھی خلاف نہیں ہیں لیکن پہلے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کو بہتر کیا جائے تاکہ کوئی بامقصد بات چیت ممکن ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں امریکن سفارتخانے کے خارجہ امور کے آفیسر بیری جنکر (Barry Junker)اور پولیٹیکل آفیسر ڈیوڈ مارو(David Marou)سے تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اگرچہ جنرل پرویزمشرف نے بھی چار نکاتی فارمولہ دیا لیکن ایسا لگتا ہے کہ بھارت اس سلسلے میں نہ تو مخلص ہے اور نہ ہی سنجیدہ۔ لہذا عالمی برادری بالخصوص امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرے۔ ۔۔۔۔

close